بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كے مشير "محمد صبيح" نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قدس شريف طول تاريخ میں استعمار كے خطرناك حملوں كی آماجگاہ رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ۲۴ صہيونی آرگنائزيشنز یہودی سازی قدس كے لئے سرگرم عمل ہیں اور ابراہيمی مسجد اور بلال مسجد كو یہودی آثار قديمہ میں شامل كرنا اس منصوبے كا ايك حصہ ہے۔
محمد صبيح نے كہا كہ قدس اور مقبوضہ فلسطين میں صہيونی بستيوں كی تعمير كے لئے ۷۰ فيصد سرمایہ آمريكہ كے یہودی لگا رہے ہیں۔
550452