بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "peninsula" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں ثلث، نسخ، نستعليق، ديوانی، ثلث جلی اور ديوانی جلی جيسی مختلف روشوں كے اسلامی خطاطی كے ناياب آثار ركھے گئے ہیں۔
اس كے علاوہ اس نمائش میں قطر كے قومی مصحف كی تشكيل كے مراحل كو بھی پيش كيا گيا ہے اور قطر كے قرآنی خطاطی مقابلوں كے پہلے مرحلے میں شركت كرنے والے افراد كے توسط سے قرآنی آيات كی خطاطی كے ۱۲۲ ماڈل بھی ركھے گئے ہیں۔
اس نمائش كے ساتھ ساتھ اسلامی خطاطی كے موضوع پر سيمينار اور تعليمی وركشاپز بھی منعقد كی جا رہی ہیں۔
550419