لبنان میں ايران كے ہم عصر پينٹروں كے فن پاروں كی نمائش

IQNA

لبنان میں ايران كے ہم عصر پينٹروں كے فن پاروں كی نمائش

15:29 - March 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1897998
فن وثقافت گروپ: فرانس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے لبنان كے شہر "قانا" كے ميوزيم میں ايران كے ہم عصر پينٹروں كے فن پاروں كی نمائش لگائی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق فرانس میں مقيم لبنانی ماہر آرٹ "موسی طيبا" كے تعاون سے ۷ مارچ كو افتتاح ہونے والی اس نمائش میں ايران كے موجودہ پينٹروں كے فن پاروں كو ركھا گيا ہے اور یہ نمائش ايك مہينہ تك جاری رہے گی۔
فرانس میں مقيم لبنانی ماہر آرٹ "موسی طيبا" تہران كے ہم عصر آرٹز ميوزيم اور فرانس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے درميان ايك سمجھوتے كی بنا پر یہ طے پايا ہے كہ لبنان كے شہر "قانا" كے ميوزيم میں ہم عصر ايرانی پينٹروں كے فن پاروں كی نمائش لگائی جائے۔
552003

نظرات بینندگان
captcha