حكومت آذربائيجان كی جانب سے مسلمانوں كے لئے جديد پابندياں

IQNA

حكومت آذربائيجان كی جانب سے مسلمانوں كے لئے جديد پابندياں

17:36 - March 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1899610
بين الاقوامی گروپ: باكو كے روزنامہ خبر نے اس ملك كے مسلمانوں كے لئے حكومت آذربائيجان كی جديد پابنديوں كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے باكو كے روزنامہ خبر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حكومتی ملازموں كو حكم ديا گيا ہے كہ وہ اپنے دفاتر سے قرآن اور تمام مذہبی وسائل كو جمع كر لیں اور اسی طرح موبائل پر دينی اور مذہبی ترانوں كو ايك دوسرے كو منتقل كرنے اور انہیں عام جگہوں پر بلند آواز سے سننے پر پابندی عائد كی ہے۔
دوسری جانب باكو كے گنجليك چوك میں واقع امام بارگاہ كو كہا گيا ہے كہ وہ غير محسوس طريقے سے نماز اور ديگر مذہبی پروگراموں كو ادا كرے تاكہ اس امام بارگاہ كے اطراف سے گزرنے والے رہگير متوجہ نہ ہوں۔
554379

نظرات بینندگان
captcha