بيروت میں دينی ميانہ روی كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد
فن وثقافت گروپ: لبنان كی اسٹریٹجك تحقيقاتی انجمن كی كوششوں سے ۲۶ اور ۲۶ مارچ كو بيروت میں اديان كی نظر میں شدت پسندی كے مسئلہ اور امن كے قيام میں دين كے كردار كا جائزہ لينے كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان نے "اصوات العراق" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں باہمی زندگی گزارنے اور ايك دوسرے كو تحمل كرنے، ہيومن رائٹس كا عالمی منشور، شدت پسندی اور اسلام سے ہراساں كرنے كے منصوبے پر تبادلہ خيال كيا گيا ہے۔
لبنان كی اسلامی جمعيتوں كے نمائندوں، علمی شخصيات اور اس ملك كے مسلمان اور عيسائی علماء نے اس سيمينار سے خطاب كيا ہے۔
555361