سوریہ كے "روشندلان" نامی سنٹر كا فلسطينی بچوں سے اظہار يكجہتی

IQNA

سوریہ كے "روشندلان" نامی سنٹر كا فلسطينی بچوں سے اظہار يكجہتی

15:17 - April 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1904844
فن وثقافت گروپ: سوریہ كے صوبے "دير الزور" كے "النور" روشندلان سنٹر نے امنا غزہ كے عنوان سے ايك تھیٹر منعقد كر كے فلسطينی بچوں سے اپنی يكجہتی كا اظہار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبہ "ديرالزور" نابيناوں كے "نور" نامی سنٹر كے ۲۱ اور صوبے ديگر سكولوں كی نمائندگی كرتے ہوئے ۵ طلباء نے ۷ اپريل كو "امنا غزہ" كے عنوان سے ايك تھیٹر منعقد كرتے ہوئے غزہ میں صیہونی مظالم اور بالخصوص ان ظالموں كے توسط سے فلسطينی بچوں كے قتل عام كی منظر كشی كی ہے۔
سوریہ كے بچوں نے اپنے اس تھیٹر میں واضح كہا كہ فلسطينی بچے ان ظالموں كے مقابلے میں كامياب ہیں كيونكہ انہوں نے باطل كی علامت صیہونزم فورسز كے مقابلے میں حق كی فرياد بلند كی ہے۔
559511

نظرات بینندگان
captcha