لبنان میں عربی زبان كی كتاب "سبيل اللہ" كی اشاعت

IQNA

لبنان میں عربی زبان كی كتاب "سبيل اللہ" كی اشاعت

12:59 - April 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1905372
فن وثقافت گروپ: حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كے قائم مقام حجۃ الاسلام والمسلمين شيخ نعيم قاسم كی تاليف كتاب "سبيل اللہ" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے جسے بيروت كے "دارلحجۃ البيضا" پبليكشنر نےشائع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں اخلاقی اور تربيتی موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
یہ كتاب ايك ديباچہ اور مندرجہ ذيل موضوعات پر پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔
عقل اور انسان كے بارے میں تحقيق، صراط مستقيم كی طرف ہدايت يافتہ اور راہ حق سے منحرف اور گمراہ افراد اور ان دونوں كے درميان فرق، خداوند متعال كی جانب سے بركات اور مصيبتیں، جہاد نفس، شہادت اور اسلام اور مقاومت كے بارے میں تحقيق وغيرہ۔
560271

نظرات بینندگان
captcha