فرانس میں "الزہرا" سنٹر كے بانی عالم دين شيخ جمال طاہری نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ يورپی جوان قرائت اور تفسير قرآن اور قرآنی آيات كے بارے میں تحقيق كرنے سے مربوط تعليم كے حصول كے خواہاں ہیں لہذا دينی معلوماتی سنٹرز كو وسعت دے كر ان كی ضرورتوں كو پورا كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ يورپ كے مسلمان مغربی معاشروں میں اسلام كی تبليغ اور تعارف كروانے میں اہم كردار ادا كر سكتے ہیں كيونكہ ان كے اعمال وكردار اسلام سے ناواقف لوگوں كے لئے عملی نمونہ ہیں اور اسی كے كردار و رفتار كو ديكھ كر ان كے ذہن میں اسلام كے بارے میں غلط تصورات قائم ہو جاتے ہیں لہذا يورپ میں مظہر اسلام كے عنوان سے يورپی مسلمانوں كو اپنے كردار و رفتار پر خصوصی توجہ دينی چاہیے۔
558716