بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق كوسوو كے شہر "جاكوا" كے شيعہ مترجم "مجيد اويسی" نے اس كتاب كا آلبانوی زبان میں ترجمہ كيا ہے جس میں خداوند متعال كے ۹۹ اسماء كی نظم كی صورت میں آلبانوی زبان میں تشريح كی گئی ہے۔
اويسی نے اس كتاب كے مقدمہ میں لكھا ہے كہ یہ بات بہت اہی اہم ہے كہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے كہ ہم كس پر ايمان ركھتے ہیں۔
آلبانوی زبان كے لوگ اس كتاب میں موجود خداوند متعال كے خوبصورت اسماء كو آسانی سے ياد كر سكتے ہیں او خداوند متعال سے محبت كرنے والے تمام افراد ان اسماء حسنی كو ياد كر كے زيادہ سے زيادہ اپنے خالق كی معرفت حاصل كر سكتے ہیں۔
562784