بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف سے وابستہ ادارہ تبليغات و ارشاد دينی كے انچارج "غيث بن مبارك الكواری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے دوحہ میں اس ادارے كے دفتر میں ناموں كا اندراج ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے شرائط معين كی گئی ہیں جن میں سے ايك شرط یہ ہے كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے والے قطری شہريوں اور ہر شخص فقط ايك شعبہ میں حصہ لے سكتا ہے۔
565933