تركی میں "پيغمبر اكرم(ص) سے تجديد بيعت" نامی پروگرام كا انعقاد

IQNA

تركی میں "پيغمبر اكرم(ص) سے تجديد بيعت" نامی پروگرام كا انعقاد

14:29 - April 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1911058
بين الاقوامی گروپ: تركی كے شہر قاضی "انٹپ" كی انجمن يوتھ آناٹولی كی كوششوں سے ۲۴ اپريل كو "پيغمبر اكرم(ص) سے تجديد بيعت" نامی پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے medy73 كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انجمن ينگ آناٹولی كے توسط سے ۲۱ اپريل كو شائع ہونے والے دعوت نامے میں آيا ہے كہ تركی میں ۲۰۱۰ء كو قرآن كريم كا سال قرار دينے اور اسلامی معاشرے میں الہی آيات كی وضاحت اور الہی احكام كی تبليغ كے لئے پيغمبر اكرم(ص) كی زحمات كی قدردانی كرتے ہوئے انجمن ينگ اناٹولی "پيغمبر اكرم(ص) سے تجديد بيعت" نامی ايك پروگرام منعقد كر رہی ہے۔
اس دعوت نامے میں مزيد آيا ہے كہ اس پروگرام میں حضرت محمد(ص) سے اپنی وفا كا اعلان اور دنيا كے مسلمانوں كے درميان اخوت وبھائی چارے كے بارے میں گفتگو كریں گے۔
566304

نظرات بینندگان
captcha