اردن كی "پترا" يونيورسٹی میں قدس كی ياد نامی ہفتے كا انعقاد

IQNA

اردن كی "پترا" يونيورسٹی میں قدس كی ياد نامی ہفتے كا انعقاد

14:46 - April 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1911848
فن وثقافت گروپ: اردن كی "پترا" يونيورسٹی كی انجمن اور طلباء كے تعاون سے اس يونيورسٹی میں قدس كی ياد نامی دسواں ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پترا يونيورسٹی كے ورزشی عمارت كے ہال میں ۲۱ اپريل كو اس ہفتے كا افتتاح ہوا تھا جس كی افتتاحی تقريب میں اس يونيورسٹی كے سربراہ نے شركت كی ہے۔
پترا يونيورسٹی كے سربراہ نے اس ہفتے كی افتتاحی تقريب سے اپنے خطاب كے دوران اسلامی اور قومی اقدار كی تدوين میں طلباء كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قدس، مسلمانوں اور عربوں كے دلوں میں موجود ہے۔
566892

نظرات بینندگان
captcha