سویڈن كی شدت پسند پارٹی كی جانب سے پيغمبر اكرم(ص) كی شان میں گستاخی

IQNA

سویڈن كی شدت پسند پارٹی كی جانب سے پيغمبر اكرم(ص) كی شان میں گستاخی

13:52 - April 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1912462
بين الاقوامی گروپ: سویڈن كی بائیں بازوں كی جماعت "Skane Party" نے ۲۰۱۰ء میں اپنی تبليغات كے لئے ايك غير شايستہ اقدام كرتے ہوئے اسلام اور حضرت محمد(ص) كی توہين آميز تصاوير شائع كی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "nationspresse" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سویڈن میں اسلام مخالف اقدامات كرنے میں مشہور پارٹی نے رواں سال میں زيادہ ووٹ حاصل كرنے كی غرض سے اسلام اور پيغمبر اكرم(ص) كی اہانت كرتے ہوئے اسلامی مقدس مقامات كی توہين آميز تصاوير كے پوسٹر لگائے ہیں۔
اس پارٹی كے عہديداروں نے مسلمانوں كے اعتراضات كا جواب ديتے ہوئے كہا ہے كہ ان پوسٹروں كی نمائش كا مقصد مسلمانوں كی بے احترامی نہیں بلكہ دين اسلام كے خلاف جدوجہد كرنا ہے۔
یہ شدت پسند پارٹی ہميشہ سے اسلام كا مقابلہ كرنے كی تاكيد كرتی رہی ہے اور یہ پارٹی دين الہی كو اپنے معاشرے كے لئے ايك خطرہ جانتی ہے۔
567238

نظرات بینندگان
captcha