پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كے خلاف بھرپور مظاہرے

IQNA

پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كے خلاف بھرپور مظاہرے

13:50 - April 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1912466
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شيعوں نے ۲۳ اپريل كو اس ملك میں مذہبی كشيدگی كے تسلسل اور شيعوں كے قتل عام كے خلاف مظاہرے كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Shiite News" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "جلس وحدت مسلمين" كے توسط سے پاكستان كے مختلف شہروں منجملہ اسلام آباد، لاہور، ملتان، فيصل آباد، كوئٹہ، حيدر آباد، سكھر، جھنگ، نوابشاہ، ميرپور خاص، لاڑكانہ اور جعفرآباد میں یہ مظاہرے كیے گئے ہیں۔
مظاہرين نے امريكہ اور اسرائيل كے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پاكستان میں ہونے والے تمام واقعات كا ذمہ دار امريكہ اور اسرائيل كو ٹھہرايا ہے۔
مجلس وحدت مسلمين پاكستان كے قائد "منور نقوی" نے اس مظاہرے میں كہا ہے كہ امريكہ اور صیہونی حكومت شيعوں كے قتل عام كے ذريعے پاكستان كے حالات كو خراب كرنے كا ارادہ ركھتے ہیں۔
567477

نظرات بینندگان
captcha