"تركی میں اسلامی ادبيات" كے موضوع پر نشست كا انعقاد

IQNA

"تركی میں اسلامی ادبيات" كے موضوع پر نشست كا انعقاد

14:54 - April 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1914340
بين الاقوامی گروپ: "مارمارا" يونيورسٹی كے فيكلٹی آف الہيات كے تعاون اور ادبی جريدے "ياغمور" كی كوششوں سے ۲۹ اور ۳۰ اپريل ۲۰۱۱ء كو "تركی میں اسلامی ادبيات" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست كے انعقاد كا مقصد گزشتہ صديوں اور موجودہ دور كے دوران تركی كی ادبيات كے اسلامی اور دينی زاويوں كا جائزہ لينا اور تركی كی دينی ادبيات پر ديگر اديان كی تاثير كے بارےمیں گفتگو كرنا ہے۔
"ياغمور" جريدے كی تحريری كمیٹی كے سيكرٹری "حسن احمد گوكچہ" نے اس اسلامی اور ادبی نشست كے بارے میں كہا ہے كہ اس نشست میں تركی میں اسلام كے آنے سے پہلے اور بعد كی تركی كی ادبيات پر بحث وگفتگو كی جائےگی اور اسی طرح اس نشست میں ادبيات كے ماہرين اور يونيورسٹی كے اساتذہ كی شركت سے ايك مرتبہ پھر تركی كی ادبيات كی اسلامی بنيادوں كو نماياں كرنے كی كوشش كی جائےگی۔
569632

نظرات بینندگان
captcha