ڈنمارك میں "اسلام، عام لوگوں كے اذہان میں" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستوں كا اہتمام

IQNA

14:53 - April 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1914348

ڈنمارك میں "اسلام، عام لوگوں كے اذہان میں" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستوں كا اہتمام

بين الاقوامی گروپ: "كوپن ہيگن" يونيورسٹی سے وابستہ "اسلامی تفكر يورپی سنٹر" كی كوششوں سے ۵ مئی كو "اسلام عام لوگوں كے اذہان میں" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستوں كا آغاز ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "islamicpublicsphere" كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ ان سلسلہ وار نشستوں میں مشرق وسطی كے مسلمانوں كے آداب و رسوم اور زندگی پر انٹرنیٹ، میڈيا اور سیٹلائٹ، چينلز كی تاثير اور غير مسلمانوں كے اذہان اور افكار میں ان تبديليوں كا انعكاس جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس كے علاوہ ان سلسلہ وار نشستوں میں شيكاگو، اسٹرسبورگ كيمبرج اور كوپن ہيگن كی يونيورسٹيوں كے اساتذہ كی شركت سے "عربی میڈيا میں سياسی اسلام"، "ماہرين يا عام لوگوں كے توسط سے اسلام كے بارے میں گفتگو"، "عام لوگوں كے افكار كوتبديل كرنے میں اسلامی اور عربی میڈيا كا كردار" جيسے موضوعات پربھی بحث وگفتگو كی جائے گی۔
569529

نظرات بینندگان
captcha