سنيگال میں براعظم افريقہ كے مسلمان علماء كا اجتماع

IQNA

سنيگال میں براعظم افريقہ كے مسلمان علماء كا اجتماع

16:22 - April 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1914656
بين الاقوامی گروپ: سنيگال كے دارالحكومت "ڈكار" میں ۷ سے ۹ جون تك براعظم افريقہ كے مسلمان علماء كا اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے walf كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سنيگال كے صدر "عبداللہ واد" كی تجويز سے منعقد ہونے والے اس اجتماع كا مقصد افريقی ممالك كی ترقی اور حكومتوں كے تعلقات كو بہتر بنانے كے لئے مسلمان علماء كے نظريات كا جائزہ لينا ہے۔
سنيگال كے صدر "عبداللہ واد" نے اس سيمينار كے اصلی موضوعات كے بارے میں كہا ہے كہ مسلمان علماء اس معاشرے كا ايك اہم حصہ ہیں لہذا ہم افريقی ممالك كے تمام علماء سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ اس سيمينار میں شركت كر كے افريقی ممالك كے دينی، سياسی، ثقافتی او سماجی حالات كو بہتر سے بہتر بنانے كے لئے اپنے نقطہ نظرات كی وضاحت كریں۔
570452

نظرات بینندگان
captcha