ہرات میں دارالعلوم امام صادق علیہ السلام كا افتتاح

IQNA

16:12 - April 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1914672

ہرات میں دارالعلوم امام صادق علیہ السلام كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان كے صوبے ہرات میں ۲۷ اپريل كو امام صادق علیہ السلام نامی اعلی تعليمی سنٹر كا افتتاح ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے اس ملك كے معلوماتی چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سنٹر كی افتتاحی تقريب میں صوبے كے سركاری حكام كے علاوہ ہرات كے محكمہ تعليم كے سربراہ، صوبائی كونسل كے اراكين، مقامی لوگوں اور اساتذہ اور طلباء نے شركت كی ہے۔
اس سنٹر كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے عہديداروں نے اس دارالعلوم كی تاسيس پر ہرات كے شہريوں كو مباركباد پيش كی ہے۔
570425

نظرات بینندگان
captcha