مدينہ منورہ میں سيرت نبوی(ص) جائزہ كے تيسرے سيمينار كا آغاز

IQNA

مدينہ منورہ میں سيرت نبوی(ص) جائزہ كے تيسرے سيمينار كا آغاز

13:07 - May 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1916013
بين الاقوامی گروپ: مدينہ منورہ كی "طيبہ" يونيورسٹی كے آئمہ مساجد اور خطباء كے اعلی تعليمی سنٹر میں يكم مئی كو سيرت نبوی(ص) جائزہ نامی تيسرے سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے "تكريم منزلت پيغمبر(ص)" انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ سيمينار چار دن تك جاری رہے گا۔
مدينہ منورہ كی طيبہ يونيورسٹی كےسربراہ "منصور بن محمدالنزہۃ" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ يونيورسٹی اپنے پروگراموں اور تعليمی منصوبوں اور اپنی سالانہ سرگرميوں میں پيغمبر اكرم(ص) كی سيرت اور زندگی كو خصوصی اہميت دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں نامور شخصيات شركت كر كے سيرت نبوی(ص) اور آنحضرت(ص) كے سياسی، اقتصادی اور سماجی تعاون كے موضوعات پر تقارير كریں گی۔
571150

نظرات بینندگان
captcha