بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "اصوات العراق" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كے نمائندے "سيد احمد الصافی" نے اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں اس ملك میں حالیہ بدامنی كی لہر كی نسبت عراقی سياستدانوں كو خبردار كيا ہے۔
انہوں نے عراق كے حالیہ بم دھماكوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ جب ہم ان حالیہ بم دھماكوں كے بارے میں بات كرتے ہیں تو ان حملوں كا ذمہ دار كس كو ٹھہرائیں؟ سكيورٹی اداروں كو يا سياسی حكام يا صوبائی كونسلوں كو؟ الصافی نے اس مسئلے كے حل كے لئے ايك واقعی اور حقيقی راہ حل پيش كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
579347