بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے memlekethaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے صوبے سعرد كے مختلف شہروں كے ۲۲۲ قرآنی اساتذہ اس پانچ روزہ نشست میں شركت كر كے قرآنی تعليم كے طريقہ كار اور قرآنی طلباء كو پڑھائے جانے والے دروس كے بارے میں بحث وگفتگو كریں گے۔
صوبہ سعرد كے قرآنی تعليم كے سربراہ "احمد اولوچ" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ اس سال موسم گرما كی حفظ اور تجويد كی كلاسیں پورے تركی میں ۱۹ جون سے شروع ہو جائیں گی۔
580894