يورپ كے ائمہ مساجد كے تيسرے سيمينار كا اختتام

IQNA

يورپ كے ائمہ مساجد كے تيسرے سيمينار كا اختتام

13:07 - May 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1925096
بين الاقوامی گروپ: آسٹريا كے دارالحكومت ويانا میں ۱۷ مئی كو براعظم يورپ كے مذہبی قائدين اور ائمہ مساجد كے تيسرا سيمينار اختتام پذير ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے eurasiareview كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست كے شركاء نے اپنے اختتامی بيانیے میں غير مسلموں كو اسلام كا تعارف كروانے كے لئے ثقافتی سرگرميوں كے فروغ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے اسلام سے ہراساں كرنے كے مسئلے كے خلاف جدوجہد كا مطالبہ كيا ہے۔
اسی طرح اس سيمينار كے شركاء نے يورپ میں اقتصادی مشكلات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت يورپی ممالك كی سب سے بڑی اقتصادی مشكل ہے نہ مسلمان معاشرہ۔
لہذا يورپ كو اسلام سے ہراساں كرنے كی بجائے اپنے لوگوں كے اقتصادی مسائل كو حل كرنا چاہیے۔
اس بيانیے كے اختتام پر براعظم يورپ كے ائمہ مساجد اور مذہبی قائدين سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ صلح اور امن پر مبنی اسلام كے حقيقی پيغام كو غيرمسلموں تك پہنچائیں اور اسی طرح يورپ میں مقيم مسلمانوں كو اسلامی فريضہ پر عمل كرنا چاہیے۔
580860

نظرات بینندگان
captcha