كتاب "زندگی حضرت فاطمۃ(س)" كے كرغزی ترجمے كی اشاعت
فن وثقافت گروپ: كرغستان میں ايرانی كلچرل سنٹر اور اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كی نگرانی میں كتاب "زندگی حضرت فاطمۃ(س)" كا كرغزی زبان كا ترجمہ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق حضرت فاطمۃ(س) كی شہادت كے ايام كی مناسبت سے شائع ہونے والی اس كتاب میں آپ كی سيرت طيبہ كے بارے میں مطالب تحرير كیے گئے ہیں۔
كرغستان كے دارالحكومت بيشكك كے "انفاق" پبليكيشنز نے اس كتاب كو شائع كيا ہے۔
581786