"مسلمان اور میڈيا" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:07 - May 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1926310

"مسلمان اور میڈيا" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: لندن كے اسلامی سنٹر میں ۲۸ مئی كو "مسلمان اور میڈيا" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IC-EL" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كے اسلامی سنٹر اور اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كی كوششوں سےمنعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد دنيا كے ذرائع ابلاغ میں پيش ہونے والی مسلمانوں كی تصوير كا جائزہ لينا ہے۔
اس سيمينار میں اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں غلط افكار كی تعبير میں میڈيا كی اہميت اور دنيا والوں كو مسلمانوں كی فرياد كا پہنچانا، دين اسلام كی حقيقتوں كی نمائش اور اس مفيد وسيع سے مسلمانوں كے استفادے كا معيار جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
582920

نظرات بینندگان
captcha