بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے samanyoluhaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ازمير كی "يونس امرہ" مسجد كی تعليمی اور ثقافتی انجمن كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس نشست میں دينی اداروں كے ملازمين، علماء، ائمہ مساجد اور خطباء نے شركت كی ہے۔
صوبہ ازمير كے مفتيوں كی كونسل كی ركن "سرپيل باشار" نے اس نشست كی افتتاحی تقريب سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی مقاصد كی تكميل كے لئے عبادی مقامات كی تمام مشكلات كو حل كرنا چاہیے۔
انہوں نے متدين اور ديندار خاندان كی تشكيل میں عورتوں كے اہم كردار كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ مسجد اور دينی تعليمات كا شوق ركھنے والی ہر عورت كامياب خاندان زندگی گزارتی ہے۔
583847