بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عمانی روزنامہ "الشبيبۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عمان كے بعض محققين منجملہ اس ملك كی "بانٹہ" يونيورسٹی كے پروفيسر اور الجزائر كے قرآنی محقق "محمد صالح حمدی" نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے اسلام میں مسجد كا كردار، زندگی كے مختلف ميدانوں میں اسلام كی جامعيت كا مفہوم اور قرآن كريم كا انسان كی مادی زندگی كے پہلو پر توجہ دينا جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی ہے۔
الجزائر كے قرآنی محقق محمد صالح حمدی نے اس سيمينار میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم،اقتصاد اور سياست كی كتاب نہیں ہے بلكہ اس بارے میں اپنے دستورات بيان كیے ہیں اور ہر مسلمان كو ان بينادوں كی بنا پر حركت كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم نے انفاق كی اہميت كی ضرورت پر زور ديا ہےاور ذخيرہ كرنا، تقسيم اور پروڈكشن جيسے بعض اقتصادی مسائل كو بھی پيش كيا ہے۔
584443