بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آسٹريليا كے سكولوں كے علاوہ یہ منصوبہ اس ملك كے حكومت اداروں اور آرگنائزيشن كے ملازموں، نامہ نگاروں اور صحافيوں كے لئے بھی نافذ كيا جائے گا اور اس منصوبے كو مينجمنٹ كرنے كے لئے ايك كمیٹی تشكيل دی گئی ہے۔
آسٹريلوی پوليس، مختلف وزارتوں كے نمائندے، يونيورسٹی كے ماہرين اور مقامی عہدہ اس كمیٹی كے ركن ہیں اور آسٹريلوی معاشرے میں مسلمان خواتين كی اہانت پر مبنی موصول ہونے والی رپورٹس كے بعد اس منصوبے كو نافذ كيا جا رہا ہے۔
584840