سعودی عرب میں طلباء كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں طلباء كے قرآنی مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز

14:34 - May 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1931335
علمی وثقافتی گروپ: سعودی عرب كے مختلف علاقوں كے اساتذہ اور طلباء كے لئے ۲۹ مئی سے اسلامی تحقيقات اور قرآن كريم كے موضوعات پر منعقد ہونے والے مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی وزارت تعليم كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت تعليم كے محكمہ اسلامی انفارميشن كی كوششوں اور اس ملك كے "الجوف" علاقے كے محكمہ تعليم كی ميزبانی میں یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
یہ مقابلے قرآن كريم اور اسلامی تحقيقات كے دو حصوں میں منعقد ہو رہے ہیں جن میں سے قرآن كريم كے مقابلے طلباء اور اسلامی تحقيقات كے مقابلے طلباء اور اساتذہ كے درميان منعقد ہو رہے ہیں۔
587451

نظرات بینندگان
captcha