ٹورنٹو میں شمالی امريكہ كے پہلے اسلامی آرٹ ميوزيم كی تعمير

IQNA

ٹورنٹو میں شمالی امريكہ كے پہلے اسلامی آرٹ ميوزيم كی تعمير

14:33 - May 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1931348
علمی وثقافتی گروپ: كنیڈا كے شہر ٹورنٹو میں شمالی امريكہ كے علاقے كا پہلا اسلامی آرٹ ميوزيم تعمير كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "radio-canada.ca" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كنیڈا كے شہر ٹورنٹو كے علاقے "Don Mills and Eglinton" میں ۲۸ مئی كو سركاری طور پر اس ميوزيم كی تعمير كا آغاز ہوا ہے۔
۲۰۱۳ء میں افتتاح ہونے والے اس ميوزيم میں ہزار سے زائد تاريخی آثار كی نمائش لگائی جائے گی جس میں تاريخ اسلام سے چين اور چين سے جنوب مغربی يورپ كے جزيرہ نماايبری كی ہزار سالہ دوران كی عكاسی كرتے ہیں۔
اس كے علاوہ اس ميوزيم میں عالم اسلام كے مذہبی، علمی، ثقافتی اور آرٹ ورثے سے بہتر آگاہی كی غرض سے ايك تعليمی وركشاپ لگائی جائے گی۔
587139

نظرات بینندگان
captcha