جريدہ "الطاہرہ" كے جديد شمارے میں "قرآن كريم كی كلی آيات میں عورت" كے موضوع كا جائزہ ليا گيا ہے
علمی وثقافتی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے وابستہ اسلامی تفكر فاؤنڈيشن كی كوششوں سے شائع ہونے والے عربی زبان كے جريدہ "الطاہرہ" كے ۲۰۰ویں شمارے میں قرآن كريم كی كلی آيات میں عورت جيسے موضوع كے بارے میں مطالب تحرير كیے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ شمارہ ۵۶ صفحات پر مشتمل ہے اور "مہدی گلجان" اس كے انچارج اور "حسين سرور" اس كے ایڈیٹر ہیں۔
اس جديد شمارے میں "قائد انقلاب اسلامی كی جانب سے اس سلا كو دوگنی ہمت اور دوگنا كام قرار دينے"، "مسلمان عورت اور میڈيا سے ارتباط كی اہميت"، "خاندان اور ثقافتی يلغار"، "تہران میں مسلمان دانشور خواتين كا دوسرا بين الاقوامی سيمينار"، "بچوں اور نوجوانوں كے لئے انٹرنیٹ كے اخلاقی برے اثرات" جيسےموضوعات كو تحرير كيا گيا ہے۔
588154