بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دوحہ كے "علی بن ابی طالب(ع)" كے انچارج "فہد السلمانی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قطر كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے تعاون سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں ۶ پرائمری اور ہائی سكول كے ۱۴۳ طلباء حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ طلباء كے علاوہ قطر كے معاشرے كے مختلف افراد بھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
السلمانی نے كہا كہ ان مقابلوں كا فائنل راؤنڈ ۲ جون كو منعقد ہو گا اور اسی طرح مقابلے كے اختتام پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
589110