مذاہب كے اعلی تعليمی سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام "علی اكبر عطاران" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی دنيا كے ۱۰۰ ممالك میں قرآنی اور حديثی سرگرمياں انجام دے رہی ہے اور اس كے ساتھ ساتھ مستقبل كے اسلامی مبلغين اور علماء كی تربيت كر رہی ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی میں قرآنی وحديثی گرانقدر حركت نے اسلامی اور غير اسلامی ممالك میں قرآن كريم كے تعارف اور تعليمات كے فروغ میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔
حجۃ الاسلام عطاران نے كہا كہ ہمیں اميد ہے كہ یہ حركت اس ہدف اور مقصد كو پالے گی جس كا ہم نے اندازہ لگايا ہوا ہے تاكہ اس كے ذريعے پوری دنيا میں اسلامی اور قرآنی مستقل ثقافت كوعملی جامہ پہنايا جا سكے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ ہماری كوشش یہ ہے كہ ہم منظم پروگرامنگ كے تحت اپنے عظيم ہدف كو پا لیں تاكہ اس يونيورسٹی كے تربيت يافتہ افراد كاملاً قرآنی انسانی ہوں كہ جن كی زندگی اور كردار و اعمال میں قرآنی تعليمات كی تجلی ہو۔
592409