بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iccuk " سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كی وزارت اوقاف وخيراتی امور كے توسط سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كا مقصد جوانوں كو حفظ قرآن كريم كی ترغيب دلانا، زندگی میں قرآنی تعليمات سے استفادہ اور صراط مستقيم پر حركت كرنے كے لئے قرآنی تعليمات اور ارشادات سے بہرہ مند ہونا ہے۔
ان مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد كی ايك شرط یہ ہے كہ وہ تلاوت قرآن كريم كے قوانين سے آگاہ ہوں اور دوسری شرط یہ ہے كہ وہ الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل نہ ہوں ان دو شرطوں كے علاوہ ان مقابلوں كے پہلے مرحلوں میں منتخب ہونے والے افراد اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سكتے۔
592192