قطر كے قومی قرآنی مقابلوں میں منتخب ہونے والے افراد كی قدردانی

IQNA

قطر كے قومی قرآنی مقابلوں میں منتخب ہونے والے افراد كی قدردانی

12:55 - June 08, 2010
خبر کا کوڈ: 1936200
قرآنی سرگرمياں گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ كے "الفورسيزونز" ہوٹل میں ۹ جون كو "شيخ جاسم" نامی سترہویں سالانہ قومی مقابلوں میں منتخب ہونے والے افراد كی قدردانی كا پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق"كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے وزير اوقاف ومذہبی "غيث بن مبارك الكواری" اور اس ملك كی بعض قرآنی اور دينی شخصيات اور عہديدار اس پروگرام میں شركت كر رہے ہیں۔
اس پروگرام میں حفظ كل قرآن كے شعبہ میں پہلی سے دسویں پوزيشن حاصل كرنے والے مرد اور حفظ كل قرآن كريم كے مقابلوں میں پہلی سے پانچویں پوزيشن حاصل كرنے والی خواتين كو كيش انعامات سے نواز جائے گا۔
اس كے علاوہ قطر میں مقيم ديگر ممالك كے باشندوں كے درميان ہونے والے مقابلوں میں بنگلہ ديش كے تين مردوں اور مصر كی سحر كمال الدين نے پہلی ور بنگلہ ديش كی "سلمی حافظ فخر الہدی" اور "ساجدہ حافظ محمد فخر الہدی" نےدوسری اور تيسری پوزيشنیں حاصل كی ہیں۔
592706

نظرات بینندگان
captcha