بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا میں ايرانی كلچرل سنٹر اس ملك میں ریڈيو فلسطين آرگنائزيشن اور اسلامی يونيورسٹی "ولی سرنگو" كے مشتركہ تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مقررين نے امام خمينی(رح) كے نظریہ فلسطين پر بحث وگفتگو كی ہے۔
اسلامی يونيورسٹی "ولی سرنگو" كے سربراہ "جميل"نےاس سيمينار میں اپنے خطاب كےدوران امام خمينی(رح) كو عالم اسلام كےايك عظيم قائد اور موجودہ صدی كی بےنظير شخصيت قرار ديتے ہوئے كہا كہ انہوں نےملتوں كے دلوں پركنٹرول كر كے انہیں اسلامی اقدار كی طرف ہدايت كی ہے۔
انہوں نے اسلامی، فلسفی اور عرفانی مسائل پر امام خمينی(رح) كے علمی احاطے كو عالم اسلام بالخصوص مسئلہ فلسطين كے بارے میں گہری نگاہكی دليل قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہمیں فلسطين كی مشكلات كے حل كےلئے ان كے اسلامی وحدت كےنظریے كو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔
593476