لبنان كے اسپيكر كا غزہ كے محاصرے كے خاتمے كا مطالبہ

IQNA

لبنان كے اسپيكر كا غزہ كے محاصرے كے خاتمے كا مطالبہ

15:16 - June 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1938907
بين الاقوامی گروپ: لبنان كے پارليمنٹ كے اسپيكر "نبیہ بری" نے اسلامی ممالك كے اسپيكرز سے اپيل كی ہے كہ وہ غزہ كے محاصرہ كے خاتمے كے لئےاپنی كوششیں تيز تر كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "naharnet" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ "نبیہ بری" نے اسلامی ممالك كے اسپيكر كو خطوط لكھ كر ان سے اپيل كی ہے كہ وہ غزہ كو اسرائيل كے چنگل سے آزاد كرانے كے لئے كاروان آزادی غزہ جيسے مزيد كاروان تشكيل دیں۔
انہوں نے بتايا كہ اسلامی ممالك میں غزہ كے مظلوموں كے لئے بہت زيادہ امداد جمع ہوئی ہے۔
595604

نظرات بینندگان
captcha