انڈونيشيا میں قرائت قرآن كے مقابلے كا اختتام

IQNA

انڈونيشيا میں قرائت قرآن كے مقابلے كا اختتام

15:14 - June 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1938911
قرآنی سرگرمياں گروپ: گزشتہ روز انڈونيشيا میں قرائت قرآن كے مقابلے كی اختتامی تقريب منعقد ہوئی جس میں انڈونيشيا كے نائب صدر نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ جكارتہ پوسٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز انڈونيشيا كی رياست "بنگكولو" میں قرآنی مقابلے كی اختتامی تقريب منعقد ہوئی۔
انڈونيشيا كے نائب صدر نے كہااس قسم كے مقابلوں كا انعقاد حكومت كی پاليسی میں شامل ہے اور اس قسم كے مقابلوں كے انعقاد كا مقصد ملك میں قرآنی ثقافت كی ترويج ہے۔
اس تقريب كے اختتام پر اس مقابلے میں نماياں كاركردگی دكھانے والوں كو انعامات ديئے گئے۔
ياد رہے كہ انڈونيشيا میں اس سلسلے كا اگلا مقابلہ ۲۰۱۱ء كو رياست "ملوكو" میں منعقد ہو گا۔
596350

نظرات بینندگان
captcha