بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "مشتركہ عربی عوامی كوششوں اور عرب ومقاومت ثقافت كی تقويت" كے عنوان اور ۱۱ عربی ممالك كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں غزہ كے محاصرہ كے خاتمے كے لئے كوششوں كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
سوریہ كی بعث پارٹی كے سيكرٹری جنرل كے مشير نے اس نشست میں كہا كہ غزہ كے آزادی قافلے پر اسرائيلی حملے نے ثابت كر ديا ہے كہ ملت فلسطين كی مشكلات كے خاتمے، سرزمين فلسطين كی آزادی اور اپنے حقوق كے واپس لينے كا واحد راستہ عربوں كی مقاومت اور پائيداری ہے اور فقط استقامت اور پائيداری اختيار كر كے ہی اس ظالم دشمن كا مقابلہ كيا جا سكتا ہے۔
596513