الازہر میں ہالينڈی دانشوروں كی شركت سے اديان كے مابين گفتگو كے منصوبے كا جائزہ

IQNA

الازہر میں ہالينڈی دانشوروں كی شركت سے اديان كے مابين گفتگو كے منصوبے كا جائزہ

12:51 - June 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1945693
ثقافتی گروپ: ہالينڈ اور اسلامی ممالك كے درميان تعلقات كے فروغ اور اديان كے مابين گفتگو كے منصوبے كی حمايت كی غرض سے ۳۰ جون كو ہالينڈ كے مسلمان اور عيسائی دانشوروں كا ايك وفد قاہرہ جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ ہالينڈی وفد شيخ الازہر "احمد الطيب" اور مصر كے كئی علماء اور دانشوروں سے ملاقات كرتے ہوئے ہالينڈ اور عالم اسلام كے درميان تعلقات كے فروغ اور اديان كے مابين گفتگو كے منصوبے كا جائزہ لے گا۔
احمد الطيب نے قاہرہ میں ہالينڈ كے سفير سے ملاقات كے دوران اس ہالينڈ وفد كو خوش آمديد كہتے ہوئے ہالينڈی معاشرے میں اسلامی اقدار اور مفاہيم كی بہتر وضاحت كے طريقوں كو پيش كيا ہے۔
603284

نظرات بینندگان
captcha