تھائی لينڈ میں "زبان عربی" نامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

تھائی لينڈ میں "زبان عربی" نامی سيمينار كا انعقاد

11:57 - July 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1951351
قرآنی سرگرمياں گروپ: تھائی لينڈ میں عالمی انجمن مسلم يوتھ كے دفتر كی كوششوں سے اس ملك كے دارالحكومت بنكاك میں قرائت قرآن كريم سے آگاہی كی غرض سے "زبان عربی" نامی سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے wamy سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تھائی لينڈ كی انجمن مسلم يوتھ اور انجمن مسلمان طلباء كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں ۸۰ و طالبات نے شركت كی ہے۔
تھائی لينڈ كے دارالحكومت بنكاك میں منعقد ہونے والے اس زبان عربی نامی سيمينار میں تقارير، نشستوں كا انعقاد، عربی زبان كی تعليم كے خصوصی كورسز اور مقابلے كا انعقاد جيسے مختلف پروگرام منعقد ہوئے ہیں۔
609111

نظرات بینندگان
captcha