بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب، مصر، سری لنكا، كرغزستان، فرانس، فلپائن، يمن، سوریہ، سوڈان، تاتارستان، آسٹريليا، بلغاریہ، يوكرائن اور تركی كے حفاظ اور قراء نے اس بين الاقوامی قرآنی محفل میں شركت كی ہے۔
اس قرآنی محفل كے انعقاد كا مقصد بين الاقوامی حفاظ اور قراء كی قدردانی اور قرآن كريم كے خادموں كا ايك دوسرے سےتعارف كروانا ہے تاكہ وہ مشتركہ دينی محافل منعقد كر سكیں۔
610468