بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "euronews" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مغولستان كے شہر "اولان باٹور" میں تركی كی قومی اسمبلی كے اسپيكر "محمد علی شاہين" كی شركت سے افتتاح ہونے والا یہ سنٹر مسجد، سيمينار ہال، اسلامی لائبريری اور حفظ و قرائت قرآن كريم كی تعليمی كلاسوں پر مشتمل ہے۔
محمد علی شاہين نے اس اسلامی سنٹر كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا یہ بہت فخر كی بات ہے كہ تركی كے بعض اسلامی ادارے اور خيراتی انجمنیں دوسرے ممالك میں دينی تعليمات كے فروغ كے لئے اقدامات كر رہی ہیں اور تركی تمام غير سركاری اداروں اور انجمنوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ پوری دنيا كے مسلمانوں كی مدد كریں۔
613046