جرمنی كی يونيورسٹيوں میں اسلامی دروس كی تدريس

IQNA

جرمنی كی يونيورسٹيوں میں اسلامی دروس كی تدريس

12:49 - July 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1956167
ثقافتی گروپ: جرمنی كے قومی وزير تعليم "آنٹہ شوآن" نے اس ملك كی بعض يونيورسٹيوں میں آئندہ تعليمی سال كے دوران اسلامی دروس كی تدريس كے آغاز كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے samanyoluhaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "كلن" شہر میں ۱۳ جولائی كو "جرمنی میں اسلامی ريسرچ" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں "آنٹہ شوآن" نے اس مطلبج كی وضاحت كرتے ہوئے كہا اس سال ہم نے جرمنی كی بعض يونيورسٹيوں میں اسلامی دروس كی تدريس كرنے كا فيصلہ كيا ہے ليكن ابھی تك ان يونيورسٹيوں كا نام سامنے نہیں آيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ يونيورسٹيوں میں اسلامی دروس كی تعليم كا مقصد جرمن معاشرے میں مسلمان اقليت كے اوغام كے لئے مناسب ماحول فراہم كرنا اور غير مسلمانوں كواسلامی تعليمات سے آگاہ كرنا ہے تاكہ وہ بہتر طور پر ايك دوسرے سے گفتگو اور تعاون كر سكیں۔
اسی طرح ان يونيورسٹيوں میں مساجد میں ذمہ داريوں كو انجام دينے كے لئے ائمہ جماعت كی بھی تعليم دی جائے گی۔
614211
نظرات بینندگان
captcha