بوسنيا میں قرآنی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش

IQNA

بوسنيا میں قرآنی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش

12:46 - July 18, 2010
خبر کا کوڈ: 1957710
قرآنی سرگرمياں گروپ: بوسنيا كے دارالحكومت سارايوو كے "غازی خسروبيگ" سكول كے "ھانيكا" سكول میں بوسنيا كے ماہر آرٹ كی قرآنی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش لگائی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق بوسنيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے دو ماہرين مختاريان اور خالد اور سارايوو كے آرٹ ادارے كے انچارج "خالد كوبورويچ" كی شركت سے ۱۵ جولائی كو اس نمائش كا افتتاح ہوا ہے جس میں بوسنيا كے خطاط "مرصاد اسما يوويچ مرزا" كی قرآنی خطاطی كے فن پاروں كوركھا گيا ہے۔
مرصاد اسمايوويچ مرزا كئی سالوں سے خطاطی كے ميدان میں كام كر رہے ہیں اور اس وقت تك وہ فرانس، ہالينڈ، سوئٹزرلينڈ، جرمنی پاكستان اور كروشيا میں كئی نمائشیں لگا چكےہیں۔
615773

نظرات بینندگان
captcha