بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں لبنان كے سابق وزير اعظم سليم الحص، بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ قدس كے ركن اكرم عدلونی، حزب اللہ كے سياسی دفتر كے ركن حسن حدرج، دينی، سماجی اور پارٹی شخصيات اور فلسطينی گروپوں كے نمائندوں نے شركت ہے۔
اكرم عدلونی نے اس پريس كانفرنس میں كہا كہ مسجد الاقصی كو مختلف خطروں كا سامنا ہے اور یہودی عبادت گاہوں كی تعمير كا بہانہ بنا كر مسجد الاقصی كے اسلامی تشخص كو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسئلہ فلسطين فقط فلسطينيوں سے مربوط نہیں ہے بلكہ قدس میں اسلامی، عيسائی اور یہودی مقدس مقامات موجود ہیں اور آج ان تمام آثار كو محو كيا جا رہا ہے۔
617983