فرانس میں جديد اسلامی پارٹی كی تشكيل

IQNA

فرانس میں جديد اسلامی پارٹی كی تشكيل

14:00 - July 22, 2010
خبر کا کوڈ: 1960336
ثقافتی گروپ: "فرانس كا جديد اتحاد" (NUFR) نامی فرانس كی جديد اسلامی پارٹی نے ويب سائٹ كا افتتاح اور وسيع پيمانے پر تبليغ كے ذريئے اپنی موجوديت كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ajib كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس جديد اسلامی پارٹی نے اپنی انٹرنیٹ تبليغ میں اس ملك میں ايك اسلامی سياسی پارٹی كی ضرورت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ۲۰۰۴ء میں فرانس كے سكولوں میں اسلامی حجاب پر پابندی كے اعلان كے ساتھ اسلامی گروپوں نے اس ملك میں اسلامی تعليمی نظام كو نافذ كرنے كا فيصلہ كيا اور اس وقت اسلامی شريعت كے مطابق مصنوعات كی پروڈكشن كی مخالفت، قومی تشخص اور بنيادوں كی تعميرپر پابندی اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ مسلمان سياسی ميدان میں موجود نہیں ہیں اور اسی وجہ سے كئی مسلمان مردوں اور عورتوں نے مسلمان اقليت كی خدمت كے لئے ايك جديد سياسی پارٹی تشكيل دينے كا فيصلہ كيا ہے۔
كہا جاتا ہے كہ فرانس كی اس جديد اسلامی پارٹی نے تين جولائی كو يوٹيوب سائٹ پر ايك ویڈيو جاری كر كے اپنے مطلوبہ اہداف اور مقاصد كی وضاحت كی ہے۔
618884

نظرات بینندگان
captcha