بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخبررساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آستانہ عالیہ امام حسين(ع) كے انچارج "افضل الشامی" نے كہا ہے كہ نيمہ شعبان كے زائرين كی حفاظت اور انہیں ہر قسم كی سہوليات فراہم كرنے كے لئے تمام تر انتظامات مكمل كر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے كہ نيمہ شعبان كی مناسبت سے ملكی اور غير ملكی زائرين كی اكثريت كربلا معلی پہنچ چكی ہے تاكہ نيمہ شعبان كے اعمال كو امام حسين(ع) كی بارگاہ ملكوتی میں انجام دے سكیں۔
621198