بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ادارے (سبانیٹ) كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قدس كی مسلم ومسيحی كونسل كے سربراہ "حسن خاطر" نے كہا ہے كہ قرائن سےیہ پتہ چلتا ہے كہ صیہونی حكومت یہوديوں كی آباد كاری كی خاطر باب "الخليل" سے تعميرات كا آغاز كرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے كہا كہ اگر صیہونی حكومت نے اس منصوبے پر عمل در آمد كيا تو اس سے قدس شہر كا قديمی علاقہ بری طرح متاثر ہو گا اور اس علاقے كے باسيوں كی زندگی اجيرن ہو جائے گی۔
حسن خاطر نے مزيد كہا كہ اس قسم كے غير انسانی منصوبہ جات كو عملی جامہ پہنانے كی صورت میں بہت سارے فلسطينيوں كو ہجرت پر مجبور ہونا پڑے گا۔
يوں ان كی مشكلات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے تمام عالمی رہنماؤں اور عرب ليگ سے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل كو اس كے خطرناك عزائم سے باز ركھا جائے۔
621953