امارات كی رياست "الفجيرہ" میں چوتھے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

12:58 - July 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1963183

امارات كی رياست "الفجيرہ" میں چوتھے قرآنی مقابلوں كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: الفجيرہ كی ثقافتی وسماجی انجمن كی طرف سے رمضان المبارك میں قرآن مجيد كے مقابلوں كا انعقاد كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" امارات كے روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الفجيرہ كی ثقافتی وسماجی انجمن كے انچارج نےدوسرے اراكين كے ساتھ میٹنگ كے بعد كہا ہے كہ قرآنی مقابلے منعقد كیے جائیں گے اور ان كے لائحہ عمل تيار كر ليا گيا ہے۔
ان قرآنی مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج "فہد السلامی" نے كہا ہے كہ قرآنی مقابلوں كے ساتھ علمی شخصيات كی موجودگی میں دوسرے قرآنی پروگرامز بھی پيش كیے جائیں گے۔
انہوں نے كہا كہ ان قرآنی مقابلوں میں قرآن مجيد كے حوالے سے مختلف قسم كے مقابلے منعقد كیے جائیں گے۔
621913

نظرات بینندگان
captcha