ملائيشيا میں منعقدہ قرآنی مقابلوں كے سلسلہ میں ايكنا كی رپورٹ

IQNA

ملائيشيا میں منعقدہ قرآنی مقابلوں كے سلسلہ میں ايكنا كی رپورٹ

13:19 - July 29, 2010
خبر کا کوڈ: 1963664
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا میں منعقد ہونے والے قرآن مجيد كے ۵۲ویں مقابلوں كا افتتاح ہو گيا ہے اس موقع پر ملائيشيا كے بادشاہ، وزير اعظم، اعلی سركاری حكام اور ۴۷ ممالك كے قراء بھی موجود تھے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا میں قرآن مجيد كے ۵۲ ویں عالمی مقابلوں كا آغاز ہو گيا ہے۔
افتتاحی تقريب میں ملائيشيا كے بادشاہ "ميزان زين العابدين" وزيراعظم "نجيب رزاق" اور اعلی سركاری حكام موجود تھے۔
افتتاحی تقريب میں مسجد پوترا جايا كے امام نے دعا اور ملائيشيا كے قاری نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔
اس كے بعد "جميل خيربہاروم نے تمام حضار گرام كا شكریہ ادا كيا اور كہا كہ قرآن مجيد ہمیں عدل و وحدت كی تلقين كرتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ ان مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنےوالے كو دس ہزار ڈالر دوسری پوزيشن حاصل كرنے والے كو سات ہزار ڈالر اور تيسری پوزيشن حاصل كرنےوالے كو چار ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
622253

نظرات بینندگان
captcha